پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

انسداد ٹڈی دَل کیلئے سندھ کو 60 کروڑ ملے، اس نے گاڑیاں خرید لیں: حلیم عادل

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے دی گئی رقم سے سندھ حکومت نے گاڑیاں خریدیں: حلیم عادل—فوٹو فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی  رہنما حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ روپے ملے جن سے اس نے اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدیں۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مورو میں پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب میں کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت سندھ کے 50 لاکھ خاندانوں کو 60 ارب روپے دیے۔

حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ روپے ملے، جن سے اسپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی رقم دینا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے جب کہ سندھ حکومت راشن کی جگہ بھاشن دیتی رہی۔

مزید خبریں :