ٹڈی دل کےخاتمےکیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، چیف انجینئر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے اقدامات پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کنٹرول سینٹر کے مربوط کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ٹڈی دل کےخاتمےکیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ٹڈی دل کا تدارک ضروری ہے، معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کیلئے بھی ٹڈی دل کا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئےپہلے ہی ایمرجنسی ڈکلیئر کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس وقت ملک کے 60 سے زائد اضلاع میں ٹڈیوں نے حملہ کررکھا ہے جس سے مختلف فصلوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید خبریں :