04 ستمبر ، 2012
نیویارک …مرکری تھرمامیٹر کے موجد گبریل ڈینئیل فیرن ہائٹ کا 18ویں صدی میں ڈیزائن کیا گیا تھرمامیٹر نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔فیرن ہائٹ نے1714میں ایجاد کیے گئے اس تھرمامیٹر کے صرف تین ماڈل تیار کیے تھے جس کے ذریعے جسم کا درجہ حرارت حاصل کیا جاتا ہے۔امریکا کے معروف نیلام گھر کرسٹیز کے تحت نیلامی کے لیے پیش کیے گئے اس مرکری تھرما میٹر کی1لاکھ پاؤنڈ تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔