08 جولائی ، 2020
سکھر: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کی آواز دبانے کےلیے میرشکیل الرحمان پر 34 سال پرانا بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے۔
سکھر آمد کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومتیں رہی ہیں یہاں کی عوام کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، صوبے میں میں پارٹی کی تنظیم نو کےلیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کنٹینر پر چڑھ کر بولے جانے والے جھوٹ عوام کے سامنے آچکے ہیں، 2 سال احتساب کے نام پر اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا، اسی مقصد کےلیے جلد اے پی سی بلائی گئی ہے۔
دوسری جانب میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر ان کا کہنا تھا کہ کہ جنگ اور جیو کی آواز دبانے کےلیے میرشکیل الرحمان پر 34 سال پرانا بے بنیاد کیس بنایا گیا، آزادی صحافت پر اس سے گھناؤنا حملہ نہیں ہوسکتا۔