Time 08 جولائی ، 2020
کھیل

قومی ٹیم کے مزید 3 کرکٹر انگلینڈ روانہ ہوگئے

‏پاکستان اسکواڈ کا تیسرا گروپ لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہوا ہے جہاں سے وہ بذریعہ بس ووسٹر جائے گا،فوٹو:پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا تیسرا گروپ  انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گیا ہے جس میں 3 کرکٹرز عمران خان،کاشف بھٹی، حیدر علی اور مساجرملنگ علی شامل ہیں۔

‏پاکستانی اسکواڈ کا تیسرا گروپ لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہوا ہے جہاں سے وہ بذریعہ بس ووسٹر جائے گا۔ 

خیال رہے کہ کرکٹرز عمران خان ، کاشف بھٹی، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی دو کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کے اہل ہو ئے ہیں  ان کے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

 تینوں کرکٹرزاور مساجر کا ووسٹر پہنچنے کے بعد بھی کووڈ 19 ٹیسٹ ہو گا اور ٹیسٹ کے نتائج کے بعدکرکٹرز اور مساجر کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی اس سے قبل 6 کرکٹرز بھی گزشتہ ہفتے کووڈ 19 منفی آنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

تینوں کرکٹرز کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کے اسکواڈ میں کرکٹرز کی تعداد 29 ہو جائے گی، اسپنر ظفر گوہر جنہیں ووسٹر میں ٹریننگ کے لیے انگلینڈ سے شامل گیا تھا انہیں گذشتہ روز ریلیز کر دیا گیا ہے  جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کورونا وائرس سے چھٹکارا نہیں پا سکے ، ان کے دو ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں انگلینڈ بھیجا جاسکے گا، جبکہ سابق کپتان شعیب ملک کو پہلے ہی پی سی بی نے انگلینڈ میں اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :