دنیا
Time 09 جولائی ، 2020

بھارتی فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم

 
فوٹو فائل—

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام کی ایپس شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈیلی ہَنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وی چیٹ، شیئر چیٹ، وائبر، آئی ایم او، سموسہ، کوالی، زیندر، زپیا، شیئراِٹ، یوسی براؤزر، یوسی براؤزر منی، زوم، لائیو می، وی میٹ،، کیم اسکینر، بیوٹی پلس، ٹرو کالر، پب جی، کلیش آف کنگز، علی ایکسپریس، کاؤچ سرفنگ، ہنگامہ اور سانگز ڈاٹ پی کے، ٹمبلر، ریڈ اٹ جیسی معروف ایپس بھی ان 89 ایپس کی فہرست میں شامل ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب  بھارت نے چند روز قبل ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد چینی ایپس بلاک کردی ہیں۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت میں انتہاپسند ہندؤں کی جانب سے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

گزشتہ ماہ وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

مزید خبریں :