پاکستان
09 فروری ، 2012

کے ای ایس سی کے ملازمین کابچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ

کراچی … کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے کے ای ایس سی ہیڈ آفس کے باہر اپنے بچوں کے ہمراہ مظاہرہ کیا اور 5 گھنٹے تک دھرنا دیا، ملازمین کے بچوں نے اپنے اسکول کے بستے احتجاجاً سڑک پر جلادیئے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے احتجاجی ملازمین کے مظاہرے میں کمپنی کے 54 گونگے، بہرے، نابینا ملازمین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے بچوں کے ساتھ گزری روڈ پر دھرنا دیا اس دوران بچوں نے اپنے اسکول کے بستوں کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 26 جولائی 2011ء کو انتظامیہ نے مزدور اتحاد سے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل کیا جائے۔ دوسری جانب کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی سہولت کیلئے جمعہ 10 فروری تک رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے آخری بار توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اب تک 75 فیصد غیر تکنیکی ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کی مد میں اب تک ساڑھے چار ارب روپے ادا کرچکی ہے۔

مزید خبریں :