پاکستان
Time 10 جولائی ، 2020

پنجاب میں ٹیسٹ کرنا کم کردیے اور کہتے ہیں کورونا نیچے آگیا، سعید غنی

سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی کہاں غائب ہوگئی؟اس پر کیوں بات نہیں ہوتی؟

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، گورنر سندھ اور علی زیدی نے گینگ وار کی شمولیت کے لیے کمیٹی بنائی، سی ویو پر  پی ٹی آئی کے دھرنے میں امن کمیٹی کے رہنما  آتے رہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ابراج گروپ کے احسان تلے پوری پی ٹی آئی دبی ہوئی ہے، حکومتی وزراء مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، علی زیدی کے پاس کچھ شواہد ہیں تو وہ گواہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پی آئی اے کی پرازوں پر پابندی لگائی جا چکی ہے، حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کو اسٹیل ملز کی طرح زمیں بوس کیا جائے،  یہ پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ  چینی اسکینڈل سے حکومت توجہ ہٹانا چاہتی ہے،  پوری دنیا میں پیٹرول ملتا رہا کوئی خریدنے والا نہیں، پاکستان واحد ملک تھا جہاں لوگوں کو پیٹرول نہیں مل رہا تھا، نالائق ، سلیکٹڈ حکومت کورونا سے متعلق پوری دنیا کو دھوکا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈالر کی قیمت بڑھ گئی اس پر لوگوں کی توجہ ہٹادی گئی، پنجاب میں گندم کا شدید بحران ہے، قیمتیں بہت زیادہ ہے،اب تک ٹھیک ہے مگر پنجاب کا اثر سندھ پر بھی پڑھ سکتا ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ  پنجاب میں کورونا کے ٹیسٹ کرنا کم کردیے اور کہتے ہیں کہ کورونا نیچے آگیا ہے، ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کم کریں تو کیسز کم رپورٹ ہوں گے، یہ بھی ٹرمپ کی طرح ایک فلسفے ایک نظریے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اس میں علی زیدی گواہ بن جائیں، یہ وفاقی وزیر بن گئے مگر عقل نہیں آئی انہیں، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا ہے، اسرار اللہ گنڈا پور خود کش دھماکے میں شہید ہوئے تھے، اس مقدمے میں اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی نے بیان دیا ہے۔

مزید خبریں :