دنیا
Time 10 جولائی ، 2020

نیپال میں تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند

نیپال کی حکومت اور وزیراعظم کیخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر نیپال نے آج سے تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردی ہیں

نیپال نے بھارتی پروپیگنڈا کا سخت رد عمل دیتے ہوئے ملک میں تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردیں۔

نیپال کی حکومت اور وزیراعظم کیخلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر نیپال نے آج سے تمام بھارتی چینلز کی نشریات بند کردی ہیں۔

نیپال کی حکمران جماعت کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی میڈیا تمام حدیں پار کرچکا ہے۔ 

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں بھارت نے متنازع سرحدی علاقے لیپولیکھ میں اپنی طرف ایک نئی سڑک تعمیر کی تھی جس کے بعد سے نیپال اور بھارت کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اس کے بعد سے بھارتی میڈیا نیپال کیخلاف واویلا کررہا ہے اور جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے جس کی شکایت نیپالی عوام کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو کی گئی اور حکومت نے چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :