کھیل
Time 11 جولائی ، 2020

کولکتا کا ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم قرنطینہ مرکز میں تبدیل

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتا کے اسپتالوں میں رش کے باعث ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایڈن گارڈن  بھارت کا دوسرا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہاں 1987ءکے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 8 ہزار 160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 ہزار اور ہلاکتیں 800 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد کیسز اور اموات کولکتا میں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق کولکتا پولیس کے 550 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ 2 اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :