پاکستان
Time 11 جولائی ، 2020

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی احمد حسین کو شاہ محمود پر الزامات لگانا مہنگا پڑگیا

 احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کو پارٹی کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔

پی ٹی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نظم وضبط اور احتساب نے ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے ایک انٹرويو ميں شاہ محمود قریشی پر الزامات لگائے ہیں، یہ رويہ پارٹی کی پاليسی اور آئين کے خلاف ہے، اس لیے آپ 15 جولائی کو سب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کریں۔

دوسری جانب احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر نوٹس ملا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف بیان کروں گا۔

احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی جو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہو۔

مزید خبریں :