پاکستان
Time 12 جولائی ، 2020

شادی کی تقریب میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ زخمی ہوگیا

لودھراں میں شادی کی تقریب میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر باپ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے موضع گول میں پیش آیا جہاں محمد اکبر نامی دولہے کی بارات میں اس کے کزن محمد اسماعیل  نے  ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر اس کا اپنا ہی والد شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد فائرنگ سے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس  نے دولہے سمیت 8 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دولہے محمد اکبر سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے تلونڈی موسیٰ خان میں بھی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا کے بھائی سمیت 9 ملزمان  کو گرفتار کرلیا جب کہ دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف رائفلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :