18 دسمبر ، 2016
فیصل آباد میں شادی کی تقریب کےد وران خوشی میں ہوائی فائرنگ نے پیسے لوٹنے والا 9 سالہ بچے کی جان لے لی، فائرنگ کی زد میں آکر دولہے کا والد بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے چک نمبر44گ۔ب میں رہائش پذیر ثناء اللہ کے بیٹے اکرام کی شادی کی تقریب پر دولہے کے دوستوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زدمیں آکرپیسے لوٹنے والا9 سالہ محمدندیم اوردولہے کاوالد ثناء اللہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے الائیڈہسپتال لایاگیاجہاں کم سن بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نےبچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دولہےکے بھائی اور ماموں کو حراست میں لیکر دولہے اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔