Geo News
Geo News

Time 13 جولائی ، 2020
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائشہ ثناء کیخلاف لاہور کے بعد گجرات میں بھی مقدمہ درج

عائشہ ثناء کے خلاف 20 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تاجر علی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا: پولیس— فوٹو:فائل 

لاہور: پولیس نے اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ ثناء کے خلاف 20 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تاجر علی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اداکارہ پر مقدمہ تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں درج کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس لاہور میں بھی پہلے مقدمہ درج ہوچکا ہے اور لاہور کی مقامی عدالت کی جانب عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔