فنگر پرنٹ سے کھلنے والی نوٹ بک متعارف

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

ہم میں سے اکثر لوگوں کو ڈائری لکھنے کا شوق ہوتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں لکھی ہوئی ہر چیز کی رازداری بھی یقینی بنی رہے اور کوئی اسے نہ پڑھ سکے۔

اکثر لوگ اپنی ڈائری میں لاک لگاتے ہیں جس کی چابی ان ہی کے پاس ہوتی ہے تاکہ ان کی ڈائری میں لکھی چیز کوئی نہ پڑھ سکے لیکن اب حال ہی میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک زبردست نوٹ بک متعارف کرائی ہے۔

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے ایک ایسی منفرد نوٹ بک متعارف کرائی گئی ہے جس میں صارفین کی سیکیورٹی اور رازداری کو خاص طور پر مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

اس ڈائری یا نوٹ بک میں پرائیویسی سے متعلق اسمارٹ فیچرز ہیں جس کا نام 'لاک بک پرو' رکھا گیا ہے۔

یہ نوٹ بک کمپنی کی جانب سے 2 رنگ، گرے اور گہرے ہرے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔

نوٹ بک صرف 0٫6 سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں اَن لاک ہوجاتی ہے اور اس کے کنارے پر ایک 'فنگر پرنٹ سینسر' موجود ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

دوسری جانب اس بک میں پین اور دیگر ضروری کاغذات رکھنے کے لیے الگ سے جگہ دی ہوئی ہے جب کہ اس نوٹ بک کا کور چمڑے کا ہے اور اس کے صفحے بی 6 سائز کے ہیں۔

لاک بک پرو میں 160 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی موجود ہے جو کہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 2 مہینے تک چل سکتی ہے جب کہ نوٹ بک کو دن میں 10 مرتبہ فنگر پرنٹ سینسر کی مدد سے کھولا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :