16 جولائی ، 2020
کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہوگیا جس کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ہفتے کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہوا تو مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش ہوئی۔
حسن اسکوائر، ڈالمیا، ملیر کینٹ،سعدی ٹاؤن، کلفٹن، سہراب گوٹھ ، سرجانی اور اورنگی ٹاؤن میں بھی بارش ہوئی۔
خیال رہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشوں کا پہلا اسپیل 6 جولائی سے شروع ہوا تھا اور اس دوران مسلسل تین روز بارشیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔