پاکستان
05 ستمبر ، 2012

کراچی:بارش کا پانی سڑکوں پر جمع،کئی علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی:بارش کا پانی سڑکوں پر جمع،کئی علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی… کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے سٹرکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر، نیپا،پیپلز سیکریٹریٹ،نرسری،پیر بخاری مزار اور شارع فیصل پر ملٹری گیٹ کے قریب پانی جمع ہوگیا ہے۔ شارع فیصل پر بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ٹریفک جام کے باعث اسکولوں اور دفاتر سے واپس جانیوالے پریشانی کا شکار ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر 35 ،یونی ورسٹی روڈ پر27 لانڈھی اور نارتھ کراچی میں26.7 ،ناظم آباد، صدر 21،پہلوان گوٹھ میں 26 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ اندرون سندھ میں ٹھٹھہ میں سب سے زیادہ 77.4 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے،بدین 38،نوابشاہ 25،سندھڑی میں 43 م،چھور اور ٹنڈو جام میں 19 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔چیف میٹرلو جسٹ توصیف عالم کے مطابقکراچی سمیت سندھ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا،سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید خبریں :