پاکستان
Time 17 جولائی ، 2020

کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.6 ریکارڈ کیاگیا، اس سے قبل 3جولائی 1958 کو درجہ حرارت 42.2 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ میں جولائی کا اوسط کا درجہ حرارت 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے تاہم اس سال جولائی 62 برسوں میں گرم ترین رہا ہے۔

اس سے قبل آج ہی کراچی میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا تھا جب پارہ دوپہر 3 بجے 42 ڈگری کو چھو گیا تھا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 22جولائی 1982کو کراچی میں درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گرمی کا ریکارڈ بننے کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی فضا تبدیل کردی اور گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ 

مزید خبریں :