17 جولائی ، 2020
کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت فی الحال 94 روپے لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی اور دودھ فروشوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کی فی الحال سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر برقرار رہے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔
دودھ کی قیمت میں اضافے پر غور کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جسے کمشنر کراچی کی جانب سے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں پہلے ہی دودھ 110 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے اور اب اس میں مزید اضافہ کرکے 120 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے لہٰذا ایسے میں 94 روپے فی لیٹر میں دودھ کی فروخت ایک چیلنج ہوگا۔
شہری انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 76 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور دودھ مہنگا بیچنے والوں پر 4 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے تھے۔