'سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے'

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد ایک تہلکہ ہی مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔

اس تنقید کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام بھی جاری کیا گیا تھا لیکن اس تمام تر معاملے کے بعد گلوکار  عاصم اظہر خاموش ہی تھے۔

لیکن اب حال ہی میں عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین اور اپنے مداحوں کے لیے طویل پیغام شیئر کیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ 'میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں کہ میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیا'۔

View this post on Instagram

It has not been an easy journey from the beginning. Imagine a 16 year old putting himself out there for the world to judge. I’ve had my fair share of sleepless nights & irritable mornings but if it wasn’t for these challenges & the support from my loved ones - I wouldn’t have been the man that I am today & would definitely not have the courage to write this. Thank you to each & every one of you who has supported me thru out this journey. Every single one of you who has shown me love, every single comment, like, follower & specially my fan pages. I’m thankful for the positives & the negatives around me because they’ve always pushed me to be a better version of myself. Thank you for showing love to all my songs & specially the response on Tum Tum, which has been overwhelming. Its still trending #1 on YouTube music which is nuts. Crossed 5 Million views in 10 days. Amazing. And also, I was trending on twitter for the past week thanks to the creative memers. Humour ka kaafi maza aaya. Kasam se. But sometimes you guys cross the line unintentionally, khayal kar liya karo. I am somebody who is driven by his art. I like my work to talk. I like to speak thru my actions, rather than pointless banter, specially on the internet. I am extremely grateful for being able to create art that I want & to show it to the world. I am happy where I am, I am content, Alhamdulillah. I am constantly working towards making myself better, a better son, a better friend, a better artist & above all, a better human. And I pray that we all find happiness & peace within ourselves & deal with all the challenges that we face with as much patience as we can. p.s. AS HANIA SAID, THE BOND WE SHARE IS BEYOND ANYONE’S COMPREHENSION. IT IS BIGGER THAN ANY LABEL FOR ME. TOU ARAAM SE BETHO SAARE, HAR JAGA MUHALLE KI PHUPHO NAHI BANTE. SHE’S THE KINDEST & MOST BEAUTIFUL HUMAN. I WILL ALWAYS BE THERE FOR HER & VICE VERSA BECAUSE THATS THE IMPACT SHE’S HAD ON ME. MADE ME LEARN TO GIVE & LOVE. LIKE I SAID, IT IS BEYOND A LABEL. p.p.s. As mentioned earlier, I like to speak thru my art, so here’s the first look of my new single ‘SONEYA’ - releasing 23 JULY 2020, hope you like it. xx - AA

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


عاصم اظہر نے اپنے اس سفر میں ان کا ساتھ دینے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے گانوں کے لیے آپ  سب کی محبت خاص طور پر 'تم تم' کے ردِ عمل پر بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب ٹرینڈ 1 پر ہے اور اس گانے کو صرف 10 دنوں میں 50 لاکھ بار  دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔

عاصم اظہر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومر (مزح) کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ  غیر ارادی طور پر اس لکیر سے آگے بڑھ جاتے ہیں، خیال  تو کر لیا کریں۔ 

عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد اللہ  میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، میں اپنے آپ  کو ایک بہتر بیٹا، ایک بہتر دوست، ایک بہتر فنکار اور سب سے بڑھ کر ایک بہتر انسان بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہوں، اور میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں اور تمام چیلنجوں کا صبر کے ساتھ مقابلہ کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیہ نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو سارے آرام سے بیٹھو  ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں، میں ہمیشہ اس کے لیے حاضر ہوں جیسے وہ میرے حاضر ہے اور یہ اس کا مجھ پر اثر ہے کہ اس نے  مجھے ہمیشہ پیار بانٹنا سکھایا ہے۔

اپنے پیغام کے علاوہ عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا 'سونیا' 23 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لائیو سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔

مزید خبریں :