14 جنوری ، 2012
لندن …این جی ٹی…زندگی میں پہلی بار لیموں کا تُرش ذائقہ چکھنے والے ننھے بچے کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق تُرش لیموں کا رس چکھنے کے بعد بڑوں بڑوں کے چہرے کا رنگ بدل جاتاہے لیکن ان ننھے میا ں کو تو دیکھیں جس نے پہلی بارلیموں کا ذائقہ چکھنے کی ہمت دکھائی۔اس بچے کی والدہ نے لیموں کا ایک ٹکڑا اس کے منہ میں ڈالا تو اس نے مزے سے اسے چوسنا شروع کر دیا لیکن تھوڑی ہی دیر کے بعدرس کھٹامحسوس ہو تے ہی اس کی عجیب شکل بن گئی۔ایک مرتبہ ذائقہ چکھنے کے بعد بات ختم نہیں ہو ئی بلکہ ننھے میاں کو لیموں کا رس نا صرف اچھا لگا بلکہ بار بار چکھنے کی فرمائش کے بعد ردِ عمل پہلے ہی کی طرح ملا جلا سامنے آیا ۔