19 جولائی ، 2020
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں 10 سال تک کی عمر کے 3249 بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد نوجوان کورونا کا شکار ہوئے جب کہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار554 مرد و خواتین کورونا کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے لہٰذا حفاظتی تدابیر کےساتھ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو اور شہری کورونا کےتدارک کےلیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 1974 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔