20 جولائی ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5631 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 265791 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2083 ، سندھ میں 1993 اور خیبر پختونخوا میں 1147 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 159 ، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 1171 کیسز اور 40 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 546 کیسز اور 26 اموات، پنجاب سے 398 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 157 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد 23 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت 42 کیسز 2 ہلاکتیں ، بلوچستان سے 5 کیسز ایک ہلاکت، اور آزاد کشمیر سے 27 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے 398 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 90191 اور ہلاکتیں 2083 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 65689 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14599 اور ہلاکتیں 159 ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11917 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1849ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 43 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1472 ہے۔
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1915افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1201 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں بھی کورونا کے باعث مزید 26 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2019 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 546 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 113553 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 92934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11441 ہوگئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9061 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1147 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 157 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32243 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک صوبے میں 25367 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔