Geo News
Geo News

Time 20 جولائی ، 2020
پاکستان

پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے : رپورٹ

امریکا کے پاپولیشن ریفرنس بیورو کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 9 لاکھ ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2035 میں آبادی 28 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر جوڑے کی سالانہ 3.6 بچوں کی شرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اس وقت ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی کا کُل 36 فیصد 15 سال اور 4 فیصد 65 سال سے زائد پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے تھے جس کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار520 تھی۔