پاکستان
Time 21 جولائی ، 2020

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 23 جولائی اور عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک میں یکم ذوالحجہ 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔ 

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور  آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

مزید خبریں :