Time 22 جولائی ، 2020
دلچسپ و عجیب

بھارتی کسان نے پیلے رنگ کا نایاب کچھوا پکڑ لیا

فوٹو: بشکریہ سی این این 

 بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیلے رنگ کا نایاب البینو فلیپ شیل کچھوا پایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نایاب کچھوا بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک کسان کو کام کے دوران کھیت میں ملا جو اس نے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔ 

ماہرین کے مطابق اس نایاب کچھوے کا پیلا رنگ البینیزم کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلیپ شیل کچھوا یوں تو پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلادیش میں پایا ہی جاتا ہے مگر یہ البینو کچھوا بھارت میں دوسری بار دیکھا گیا ہے۔ 

اڑیسہ میں ملنے والے پیلے رنگ کے نایاب البینو فلیپ شیل کچھوے کو بعد میں سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :