پاکستان
Time 22 جولائی ، 2020

کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود کراچی میں دودھ فروشوں کی ہٹ دھرمی برقرار

فوٹو: فائل

کراچی: کمشنر کراچی کے اعلان کے باوجود شہر میں دودھ والوں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نئے ریٹ کے تعین سے قبل پرانے ریٹ پر دودھ بیچنے کا حکم دیا تھا تاہم کمشنر کراچی کے اعلان شدہ ریٹ کے بجائے دودھ بدستور 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر کا کہنا ہے کہ پرانی قیمت پر دودھ بیچنے کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی جب کہ نئی قیمت کے تعین کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قیمت کے تعین کے معاملے میں شامل کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں دودھ فروشوں میں قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے اور شہر میں دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جب کہ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں بدستور بری طرح ناکام ہے۔

مزید خبریں :