کاروبار
Time 22 جولائی ، 2020

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہوگئی۔ 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 104 پوائنٹس اضافے سے 37804 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 37985 رہی۔

بازار میں آج 40کروڑ شیئرز کے سودے 17.80 ارب میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7121 ارب روپے ہوگئی۔