Time 22 جولائی ، 2020
پاکستان

سینیٹ الیکشن پربلاول کے بیان پر فیصل سبزواری اور شرجیل میمن میں نوک جھونک

سینیٹ کے گذشتہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری اور  شرجیل میمن میں نوک جھونک ہوئی ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پچھلی باردھاندلی ہوئی اگرپھر سےہوئی تویہ سسٹم کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

بلاول کے اس بیان پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی صرف اور صرف صوبہ سندھ میں ہوئی اور یہ دھاندلی آپ کی سربراہی میں آپ کی جماعت نے کی۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ آپ کے کتنے ارکان اسمبلی تھے اور کتنے سینیٹر بنے اتنا حساب کتاب تو آتا ہوگا، دوسری جماعت کے ممبران کو آپ کے وزراء فخر سے اپنی گاڑیوں میں لائے اور ووٹ ڈلوائے گئے۔

فیصل سبزواری نے اپنے بیان میں بلاول بھٹو کے بیان کو سلیکٹڈ معصومیت قرار دیاہے۔

'سینیٹ الیکشن میں فروغ نسیم کو پی ایس پی کے ووٹ کیسے پڑے؟ '

 بلاول بھٹو کو فیصل سبزواری کے جواب کے بعدسابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن بھی بیچ میں کود پڑے۔

شرجیل میمن نے فیصل سبزواری کو کہا کہ بتائیں کہ سینیٹ الیکشن میں فروغ نسیم کو پاک سر زمین پارٹی( پی ایس پی) کے ووٹ کیسے پڑے ؟

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا آپ کراچی میں اپنے مینڈیٹ کی چوری پر بات کریں گے،وہ مینڈیٹ جو آپ کی مجبوب اتحادی جماعت نے چوری کیا ہے۔

 شرجیل میمن نے  پاکستان تحریک انصاف اور  ایم کیو ایم اتحاد کو معصومانہ مفاہمت بھی قرار دیا۔

مزید خبریں :