06 ستمبر ، 2012
بیجنگ … چین کی حکومت نے کوئلے کی صنعت کے تحفظ کے پیش نظر 625 چھوٹی کانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں کام کے تحفظ کا نگران ادارہ (ایس اے ڈبلیو ایس) نے کہا ہے کہ چین حکومت نے یہ اقدام ایسے حادثات میں کمی لانے کے لئے اٹھایا ہے۔ حال ہی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے واقعہ میں 43 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہوئے تھے۔ 154 کان کن کوئلے کی کان میں پھنس کر رہ گئے تھے جنہیں ریسکیو ٹیم نے بحفاظت باہر نکالا۔ ایس اے ڈبلیو ایس کے ترجمان ہانگ بی نے کہا کہ 2011ء کے دوران کوئلے کی کنوں میں ہونے والے حادثات میں ایک ہزار 973 کان کن ہلاک ہو چکے ہیں۔ چھوٹی کوئلے کی کانوں میں ایسے حادثات کی شرح 85 فیصد ہے جس کے پیش نظر حکومت نے چھوٹی کانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کان کنوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔