Time 25 جولائی ، 2020
پاکستان

لاہور میں آٹے کی قیمت میں راتوں رات 2 روپے کا اضافہ

لاہور: چکی کے آٹے کی قیمت میں راتوں رات 2 روپے کے اضافے کے بعد شہری اور تندور مالکان دونوں پریشان ہوکررہ گئے۔

آٹا چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلو کے اضافے سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے اور آٹے کی قیمت 70 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100 سے بڑھ کر 2300  روپے فی من ہوگئی ہے اور ڈیڑھ ماہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

چکی کے آٹےکی قیمت میں اضافے پر لوگوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریبوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی بنیادی ضرورت ہے یہ بھی پہنچ سے باہر ہو گئی تو کیا مٹی کھائیں گے؟

مزید خبریں :