آئی فون 11 بھارت میں بننا شروع

فوٹو: فائل

آئی فون بنانے والی کمپنی فاکسکون نے بھارت کے شہر چنئی کے قریب اپنے پلانٹ میں آئی فون 11 بنانا شروع کر دیے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی طور پر تیار کردہ کچھ یونٹ پہلے ہی ایپل کے اسٹورز پر بھیجے جا چکے ہیں لیکن فی الحال ابھی پروڈکشن محدود ہے۔

دوسری جانب ایپل کمپنی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایپل مبینہ طور پر یہ اقدام بھارت میں ایپل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کر رہی ہے تاہم آئی فون کے زیادہ تر ماڈلز ابھی بھی چین میں ہی بنائے جا رہے ہیں۔

بھارت میں آئی فون کی تیاری سے ایپل بھارتی حکومت کو 20 فیصد الیکٹرونکس درآمدی ٹیکس کی ادائیگی سے بچ سکے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک میٹنگ کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ٹم کوک نے کہا تھا کہ آئی فون میکر اگلے سال بھارت میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولے گا۔ 

مزید خبریں :