پاکستان
Time 25 جولائی ، 2020

فضل الرحمان کے بھائی سندھ میں کیسے تعینات ہوئے، جیو نیوز نے پتہ لگا لیا

کراچی: مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے معاملے کا جیو نیوز نے پتہ لگا لیا ہے۔

جیو نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، وفاق نے جنوری 2020 میں 19 گریڈ کے افسر ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ کو دیں۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضیا الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اگر دوہری شہریت والے پاکستان کے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمان کے بھائی تو پاکستانی ہیں، انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ضیا الرحمان خیبرپخنوتخوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، ضیا الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

مزید خبریں :