Time 25 جولائی ، 2020
پاکستان

ارشد پپو قتل کیس: امن کمیٹی کے حبیب جان اور فیصل پٹھان اشتہاری قرار

عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں حبیب جان اور فیصل پٹھان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں مفرور امن کمیٹی کے رہنما حبیب جان بلوچ اور فیصل پٹھان کو اشتہاری قرار دیدیا۔

عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں حبیب جان اور فیصل پٹھان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان جہاں بھی ملیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں مفرور ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلہ 2017 میں رینجرز مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا، ملزم کی ہلاکت سےمتعلق تھانہ بغدادی میں2017 میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزید خبریں :