25 جولائی ، 2020
گھوٹکی میں مرغا لڑوانے والا مالک مرغا سمیت گرفتار ہوا، مالک نے اپنی ضمانت تو کرالی لیکن مرغا گزشتہ 8 مہینے سے ضمانت کا منتظر ہے۔
میرپور ماتھیلو کے قریب جروار میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے مالک اور مرغے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔
بعد ازاں مالک نے تو اپنی ضمانت کرالی لیکن مرغا اب بھی قید ہے۔ مرغے کی دیکھ بھال پر مامور اہلکاروں کے لیے مرغا دردِ سر بن چکا ہے۔
پولیس اہلکار ہر وقت اس خوف سے مرغے پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں کوئی جانور مرغے کو کھا نہ جائے۔
پولیس کو مرغے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اس کی خوراک کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور ہر سماعت پر مرغے کو بھی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔