پاکستان
09 فروری ، 2012

ملک بھر میں 3کروڑ انرجی سیور بلبوں کی تقسیم کی ہدایت

ملک بھر میں 3کروڑ انرجی سیور بلبوں کی تقسیم کی ہدایت

اسلام آباد…وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے اپریل سے ملک بھر میں 3کروڑ انرجی سیور بلبوں کی تقسیم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ، وزیر پانی و بجلی کا کہنا کہ پروگرام سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی سربراہی میں انرجی سیور بلبوں کی تقسیم پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں بجلی کی تقسیم کمپنیوں کے سربراہوں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور وزارت پانی و بجلی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب میں وزیر پانی و بجلی کہنا تھا کہ قومی توانائی بچت کے اس پروگرام کے تحت 3کروڑ انرجی سیور بلب نان ڈیفالٹر گھریلو صارفین میں مفت تقسیم کیئے جائیں گے، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک انرجی سیور بلب سالانہ صارف کا بجلی کے بل میں 300روپے کی کمی لائے گا ، انرجی سیور بلبوں کی تقسیم تین مرحلوں میں ہو گی پہلے مرحلے میں لائف لائن صارفین کو دودو بلب دئے جائیں گے، پروگرام کے تحت کلین ڈویلپمنٹ میکانزم ریونیو کی مد میں پاکستان کو 2018تک تین کروڑ 20لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔

مزید خبریں :