کھیل
Time 26 جولائی ، 2020

لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں وکٹ کیپرز کی آن لائن کوچنگ

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز‏ لاہور قلندرز کے‏ ’قلندرز ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر‘ کے سلیبس کے تحت آن لائن کوچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

‏قلندرز ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سلیبس کے تحت قلندرز کے سکندر پروگرام میں منتخب ہونے والے وکٹ کیپرز کو آن لائن جنرل تیکنیکس پر مشورے دیے گئے۔

قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے وکٹ کیپنگ کوچ ثناء اللہ اور اینالسٹ نبیل نے وکٹ کیپرز کی تیکنیکس کا تجزیہ کیا اور  وکٹ کیپرز کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں تیکنیک بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی گئیں،منتخب وکٹ کیپرز کو معروف وکٹ کیپرز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

خیال رہے کہ قلندر کے سکندر پروگرام میں فاسٹ بولرز ، بیٹسیمینوں اور اسپنرز کوجنرل تیکنیکس کے بارے پہلے ہی بتایا جا چکا ہے۔

ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد سلسلہ پھر شروع کیا جائے گا،جنرل تیکنیک کے بعد کھلاڑیوں کو ایکزیکیوشن پر لیکچرز دیے جائیں گے ،کوشش ہے کہ ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سلیبس کےتحت ہر موضوع پر لیکچرز دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جسمانی اور دماغی طور پر مضوط بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ 

 سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ورچوئل ہائِی پرفارمنس سینٹر کا سلیبس جدید طرز پر بنایا گیا ہے، قلندر کے سکندر کے منتخب کھلاڑیوں کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پروگرام میں کھیل کے کسی شعبے کو کم اہم نہیں سمجھا گیا،جدید دور کی کرکٹ میں وکٹ کیپر ٹیم کا اہم ترین رکن بن چکا ہے۔

مزید خبریں :