Time 27 جولائی ، 2020
پاکستان

کوشش ہے اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھ کر نیب قوانین بنائیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر  خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کوشش ہے کہ اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھ کر نیب قوانین بنائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی اور  نیب کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر اپوزیشن کے سامنے رکھ دیا ہے تاہم کوشش ہے کہ مل بیٹھ کر قوانین بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو بےدردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب ہر صورت ہونا چاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے گفتگو کے لیے فورم بن چکا ہے، اس فورم پر ہی ان سے گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ اب تک حکومت اور اپوزیشن کی نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

نیب کے کام کرنے کے موجودہ انداز نے نہ صرف بیوروکریسی اور کاروباری افراد کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ یہی انداز ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بڑھتے اختلافات کی وجہ ہے۔

مزید خبریں :