کاروبار
Time 27 جولائی ، 2020

کراچی بندرگاہ میں 3 کنٹینرز سے 80 ہزار کلو چھالیہ غائب ہوگئی

کراچی بندرگاہ  میں کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ( کے آئی سی ٹی)  میں موجود 3 کنٹینرز سے  80 ہزار کلو چھالیہ غائب ہوگئی۔

کسٹم حکام کی جانب سے چھالیہ  کے درآمد کنندہ(امپورٹرز) اور کے آئی سی ٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ایف آئی آر کے مطابق کے آئی سی ٹی میں  3 کنٹینرز میں 80 ہزار کلو چھالیہ موجود تھی اور دن دیہاڑے جعل سازی سےکنٹینرز کےنمبر تبدیل کیےگئے۔

کسٹم حکام کے مطابق  کنٹینرز کے نمبرز تبدیل کرکے اس میں گرینائٹ ظاہر کیا گیا اور تقریباً 80 ہزار کلو چھالیہ غائب کردی گئی۔