پاکستان
26 نومبر ، 2016

کراچی ، کیماڑی آئل ٹرمینل پر لگی آگ بے قابو، 2 افراد جاں بحق

 

 کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نجی آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔ آگ شدت اختیار کر گئی،ایک شخص جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ، 9 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق آگ کیمیکل پی ایچ آئی ٹرمینل کے اسٹوریج ٹینک میں لگی ہے۔ جس میتھانول ٹینک میں آگ لگی وہاں لوگ موجود تھے جہاں سے اب تک 2 افراد کی لاش ملی ہے جبکہ ایک اب بھی لاپتاہے۔

کے پی ٹی فائر چیف کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہزار ٹن فیول سے بھرے ٹینک میں آگ لگ گئی ہے، پی ایس او کے آئل ڈپو میں آگ بجھانے میں کئی گاڑیاں مصروف ہیں، جن میں کے پی ٹی اور کے ایم سی کی گاڑیاں شامل ہیں۔

سعید جدون کے مطابق آگ بجھانے کے لئے کیمیکل اور فوم استعمال کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چاروں آئل ٹرمینلز پر تیل کی ترسیل ہنگامی طور پر روک دی گئی ہے۔

پورٹ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بندرگار پر 3 جہاز موجود تھے، جہازوں سے اسٹوریج تک تیل لے جانے والی پائپ لائن بند کردی گئی، حادثے کے وقت 17 سو ٹن کیمیکل اسٹوریج میں موجود تھا۔

واضح رہے کہ کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہفتے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :