کاروبار
Time 28 جولائی ، 2020

فی تولہ سونا 1300 روپے سستا، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 166.60روپے کا ہوگیا ہے،فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر  میں ایک ہزار 114 روپےکی کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونا ایک لاکھ 5024 روپے  کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ  مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر 1930ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر  166.60روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر  166.45روپےکاہوگیا ہے۔

مزید خبریں :