Time 29 جولائی ، 2020
دنیا

روس کورونا ویکسین کی تیاری والا پہلا ملک بننے کیلئے کوشاں

روس نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس حوالے سے ویکسین کے عام ستعمال کی اجازت کے حصول کی کوشش بھی شروع کردی ہے۔

کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے بنائی ہے جو سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق روس کورونا ویکسین بنانے والا پہلا ملک بننے کےلیے کوشاں ہے اور اسی حوالے سے ویکسین کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ 

روسی حکام کا کہنا ہے کہ 10 یا 12 اگست تک ویکسین کے عام استعمال کی اجازت حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روس کی فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی اور مین ملٹری کلینکل برڈنکل اسپتال کی 2 ٹیموں نے کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں پہلا فیز مکمل کیا تھا۔

جس کے بعد اب یہ ویکسین تیاری کے دوسرے مرحلے میں موجود ہے۔

کورونا ویکسین کا تجربہ 18 رضاکاروں پر کیا گیا تھا اور تمام رضا کار مہلک وائرس سے  سے محفوظ رہے تھے۔

واضح رہے کہ روس میں کورونا سے اب تک 13 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :