کھیل
Time 29 جولائی ، 2020

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، انگلش بولر براڈ کی 7 درجہ بہتری

ٹاپ 10 بولرز میں تو کوئی پاکستانی نہیں البتہ محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود ہیں— فوٹو:فائل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ رینکنگ میں سات درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ سیریز میں مجموعی طور پر 16 شکار کیے تھے۔

بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا قبضہ برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا دوسرا نمبر پرہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں تو کوئی پاکستانی نہیں البتہ محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں بھی آسٹریلیا کے  اسٹیو اسمتھ ہی پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بین اسٹوکس ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے اور ٹاپ 10 میں شامل پاکستان کے واحد بیٹسمین بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن ہے۔

مزید خبریں :