کھیل
Time 30 جولائی ، 2020

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کے اسکواڈ میں جوئے روٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز، جوس بٹلر، زیک کرالر، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس،کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اولڈ ٹريفورڈ مانچسٹر میں 5 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :