Time 31 جولائی ، 2020
پاکستان

'ہدف سے زائد ٹیکس جمع ہونا ایف بی آر کی نئی ٹیم کی اچھی پر فارمنس کا عکاس ہے'

وفاقی وزیر اسد عمر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی ٹیم کی کارکردگی  کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ 243 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اس دوران نے  300 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جو کہ ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ ہے۔

 وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر  کا کہنا ہے کہ ہدف سے زائدٹیکس جمع ہونا ایف بی آرکی نئی ٹیم کی اچھی پر فارمنس کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن شاندار رہی، جولائی میں 57 بلین روپے ٹیکس جمع ہوا جو مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے کامیاب کوششوں سے معاشی سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ٹیکس وصولی میں اضافہ معیشت کی تیزی سے واپس ترقی کی عکاسی ہے۔

مزید خبریں :