Time 31 جولائی ، 2020
پاکستان

بھارت ریاستی دہشتگردی کا اسپانسرڈ ملک ہے: معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا اسپانسرڈ ملک ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ 5اگست کے دن ایک غاصبانہ قبضہ ہوا، ہم مقبوضہ بھارتی کمشیر کہتے ہیں جو درست نہیں، اب اسے بھارت کا غیرقانونی قبضہ کیا گیا مقبوضہ کمشیر کہنا ہے۔

بھارت کو ریاستی بھارت ریاستی دہشتگردی کا اسپانسرڈ ملک قرار دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منائے گی، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ صدرمملکت اسلام آباد میں کمشیر اظہار یکجہتی مارچ کی سربراہی کریں گے جب کہ آزاد کشمیرمیں وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر مارچ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی مارچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر 4 اور 5 اگست کی شب کشمیر کی پروجیکشن کریں گے، 3، 4 اور 5 اگست کو ہمارا ساتھ دیں، ان 3 دنوں میں میڈیا چینلز پر کشمیر کے علاوہ کوئی اور چیز نا آئے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو وزیراعظم عمران خان مزید فیصلوں سے آگاہ کریں گے، یہ ہمارا قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

مزید خبریں :