پاکستان
Time 31 جولائی ، 2020

عمران خان سے کارکردگی پوچھو تو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بری طرح پِٹ چکی ہے، منہگائی اتنی ہوگئی کہ عام آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ  وزیراعظم سے کارکردگی پوچھی جائے تو جواب دیتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا، ہمیں این آر او نہیں چاہیے، حکومت عوام کو این آر او دے کر انہیں جینے کا حق دے دے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی آڑ میں چوری پکڑے جانے پر مرچیں لگی ہوئی ہیں، حکومت کا ہر قانون نواز شریف ، اسحٰق ڈار اور سیاسی مخالفین کو سامنے رکھ کر بنایا جاتا ہے۔

احسن اقبال کا کہناتھاکہ وفاقی وزیر مراد سعید نے ان پر ملتان سکھر موٹروے کی تعمیر میں 50 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا ہے،چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ اس الزام کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں۔

احسن اقبال نے موجودہ حکومت کو معیشت کے علاوہ دفاع کیلئے بھی خطرناک قراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادھو کو خصوصی رعایت دینے اور مسئلہ کشمیر کو خراب کرنے کیلئے عمران حکومت نے وہ کام کیے ہیں جو 70 سال میں کوئی نہیں کرسکا۔

مزید خبریں :