دنیا
Time 02 اگست ، 2020

متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا 90 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے

 مساجد میں 30 فیصد کے بجائے 50 فیصد نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں: متحدہ عرب امارات حکومت—فوٹو فائل

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے جس کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 239 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 60,999 ہوگئی ہے جب کہ مزید  360 متاثرہ صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی کُل تعداد 54,615 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور مہلک وائرس میں مبتلا تقریباً 90 فیصد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد مساجد میں نمازیوں کی گنجائش میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مساجد میں 30 فیصد کے بجائے 50 فیصد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :