دنیا
Time 03 اگست ، 2020

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا کا شکار، اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر امیت شاہ کا کہنا ہے کہ میری صحت ٹھیک ہے، صرف ڈاکٹروں کو مشورے پر اسپتال منتقل ہوا ہوں۔

دوسری جانب بی جے پی اتردپردیش کے سربراہ سواتانترا اور گورنر تامل ناڈو بنواری لال بھی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس میں عام عوام سمیت سیاسی، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :