اے پی سی کے فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے، بلاول کی شہباز سے گفتگو

فوٹو فائل—

چیئرمین  پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی اور ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دور میں ہو رہی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اس لیے ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اے پی سی کے تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو  کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف  نے بھی مکمل اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ عید سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے سیاسی روابط تیز کرنے اور عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں :